Thursday, 19 March 2020

Pakistan super League | PSL 5 | Pakistan Coronavirus | PSL 2020 | Englis...



PSL -  غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کے علامات 

پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچ ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے ایک غیرملکی کرکٹر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد لیگ کو فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دونوں سیمی فائنلز منگل کو کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل بدھ کے روز ہونا تھا,
 پاکستان کرکٹ بورڈ PCB  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے لاہور میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں  کہا کہ ایک مشتبہ Suspicious  کیس سامنے آیا جس میں ایک غیرملکی کرکٹر میں کورونا وائرس کی علامات سامنے آئی تھیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ رازداری کے اصول کے تحت اس کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا جاسکتا- 
وسیم خان  Waseem Khan کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی کرکٹر پاکستان سے جا چکا ہے اور اب اس کا اُس کے ملک میں ہی ٹیسٹ ہوگا۔

No comments:

Post a Comment